مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق، معروف امریکی فلسفی پروفیسر چارلس تالیفرو نے مہر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: لاکھوں لوگوں کے لیے امام حسین کی قربانی بہادری کی ایک ایسی مثال ہے جو مختلف مذاہب کے لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔
ناانصافی کے خلاف جنگ کے عظیم مسیحی ہیرو نیلسن منڈیلا اور ہندو لیڈر مہاتما گاندھی، کربلا کی جنگ میں امام حسین ع کی حیرت انگیز ہمت و استقامت سے متاثر ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ حسین کی مثال زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مذہبی اور روحانی زندگی کی طرف دعوت کا باعث بنے۔ اس عظیم اجتماع (اربعین) کا جتنا زیادہ انعقاد کیا جائے گا، اتنا ہی زیادہ اسلامو فوبیا کو شکست دی جائے گی۔
آپ کا تبصرہ